کرپشن کیس کے ملزمان کو بیرون ملک جانے کی اجازت -
The news is by your side.

Advertisement

کرپشن کیس کے ملزمان کو بیرون ملک جانے کی اجازت

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں 2 ارب 37 کروڑ کی کرپشن کیس سماعت ہوئی ہے، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں 2 ارب 37 کروڑ روپے کے کرپشن کیس میں ذیشان کریمی، مظاہر حسین و دیگر ملزمان کی جانب سے پاسپورٹس واپسی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ہے۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ ملزمان نے نجی کمپنی سے 13 لاکھ لیٹر جیٹ فیول خریدا اور کرپشن کرکے مذکورہ فیول کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کردیا، جس سے قومی خزانے کو 2 ارب 37 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

جس پر عدالت نے کیس سے متعلق نیب پراسیکیوٹر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک سفر کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں