جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

یورپ میں پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سربراہ عالمی توانائی ایجنسی فاتح بیرول نے یورپ میں جیٹ فیول کے ذخیرے سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

توانائی ایجنسی کے مطابق یورپ کے پاس صرف 6 ہفتوں کا جیٹ فیول باقی ہے اور ایران جنگ سے تیل سپلائی بند رہی تو یورپ میں پروازیں متاثر ہوں گی۔

فاتح بیرول نے بتایا کہ دنیا تیل کے بدترین بحران کی طرف بڑھ رہی ہے جب کہ پٹرول، گیس، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خطرہ ہے۔ اس صورتحال میں جاپان، کوریا، انڈیا، چین، پاکستان اور بنگلادیش زیادہ متاثر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بند رہی تو یورپ میں فضائی سفر شدید متاثر ہو گا۔

برطانوی جریدےکی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل کی تہران موجودگی سے جنگ جلد ختم ہونے کی امیدہے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران امریکا کے درمیان مرکزی ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کوبھی جلد ڈیل ہونے کی امید ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں