تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہزاروں فٹ بلندی پر ایک بار پھر وہی شے نمودار، پراسرار ویڈیو دیکھیں

امریکی ایئرلائن کے پائلٹ نے گزشتہ سال کے اختتامی دنوں میں ہزاروں فٹ بلندی پر فضا میں سیاہ چیز اڑتی ہوئی دیکھی جس کی انہوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھی۔

پائلٹ نے مقامی وقت کے مطابق تیس اگست کی شام ساڑھے چھ بجے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل تین ہزار فٹ کی بلندی پر سیاہ چیز اڑتی ہوئی دیکھی تھی۔ پائلٹ نے اسے دیکھتے ہوئے ویڈیو بنائی اور کہا کہ ’تین ہزار فٹ کی بلندی پر جیٹ پیک پہنا شخص اڑ رہا ہے‘۔

اپنی ویڈیو میں پائلٹ نے یہ بھی بتایا تھا کہ جہاز کے بائیں طرف اڑنے والا یہ شخص ہم سے صرف تین سو یارڈ یعنی 900 فٹ دور ہے۔ ایک اور پائلٹ بھی ستمبر میں اسی مقام پر جیٹ پیک میں ملبوس شخص کو دیکھ چکا تھا جس پر اُس نے فوری طور پر ایئرکنٹرولر کو اطلاع دی تھی۔

لاس اینجلس ایئرپورٹ کے ایئر کنٹرولر نے بتایا تھا کہ ہزاروں فٹ بلندی پر اڑنا طیاروں کے لیے خطرناک ہے کیونکہ اس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ بعد ازاں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے تصدیق کی کہ سیاہ نظر آنے والی چیز دراصل جیٹ پیک لباس میں اڑنے والے شخص تھا۔ جس کی تلاش جاری ہے تاکہ اُس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایوی ایشن ماہرین اس بات کو معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ جیٹ پیک لباس میں اتنی بلندی پر پرواز کس طرح ممکن ہے؟ کیونکہ ایک عام خیال ہے کہ جیٹ پی پہن کر بہت زیادہ ہزار فٹ کی بلندی تک جایا جاسکتا ہے۔

اب سلنگ پائلٹ اکیڈمی کے ٹرینر نے لاس اینجلس کے جنوبی علاقے میں واقع کیٹالینا جزیرے اور پالوس ورڈس کے قریب تین ہزار فٹ کی بلند پر اسی سیاہ چیز کو دوبارہ پرواز کرتے ہوئے دیکھا۔

ویڈیو میں پائلٹ کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اگر یہ جیٹ پیک والا شخص ہے جو پہلے بھی نظر آچکا تو یہ اُس کی قانونی پرواز ہے کیونکہ انہیں ایئرٹریفک کی جانب سے لاس اینجلس میں پرواز کی اجازت ہے۔

امریکا کی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے حال ہی میں‌ پیش آنے والے معاملے پر اب تک کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

Comments

- Advertisement -