کیلیفورنیا : امریکہ میں بہادر دکاندار نے جان پر کھیل کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ڈاکو جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کی شناخت عثمان بھٹی کے نام سے ہوئی ہے، جو معاذ جیولرز کا مالک ہے۔
رپورٹ کے مطابق عثمان بھٹی نے گزشتہ روز سہ پہر 3بجے سان برونو میں شاپنگ مال کے اندر اپنے اسٹور میں چوری کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
مقامی پولیس کے مطابق عثمان بھٹی نے دیکھا کہ ایک ڈاکو اچانک دکان میں ڈنڈا لے کر آیا اور اسے شیشے کے کاؤنٹر پر ضرب لگائی جس سے شیشہ چکنا چُور ہوگیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان نے بہادری کا مطاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی توقف کے اپنی لائسنس یافتہ پستول نکالی اور ڈاکو پر تان دی جسے دیکھ کر ڈاکو فوراً رفوچکر ہوگیا۔
ڈکیتی کی کوشش کے دوران کوئی گولی نہیں چلی اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا، بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ میں ہیرو بننے کی کوشش نہیں کر رہا ہوں یہ بہت جلد ہوا اور میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔
دکاندار کی بہادری نے ثابت کردیا ہے کہ جرائم روکنے کے لئے طاقت یا اسلحہ کی ضرورت نہیں بلکہ ہمت کی ضرورت ہے۔