پاکستان کا روس سے جےایف 17 طیارے کے انجن کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کا روس سے جےایف 17 طیارے کے انجن کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد:‌ پاکستان کی دفاعی پیداوار میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ، پاکستان کا روس سے جے ایف 17 طیارے کے انجن کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان دفاعی پیداوار میں خود کفالت کی راہ پر چل پڑا، پاکستان کا روس سے جے ایف17 طیارے کے انجن کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، جسکے بعد پاکستان جے ایف تھنڈر طیارے کی تیاری کے حوالے سےایک اہم ملک بن گیا۔

اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ جے ایف 17 طیارے کی تیاری کیلئے چارممالک سے بات ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ آرڈیننس فیکٹری کی برآمدات رواں سال دس کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط اور خود کفیل بنانے کیلئے کوششیں کررہےہیں، جےایف 17 طیارہ پاک، چین مشترکہ کوششوں سے ملکی سطح پر تیار کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی ایئر شو میں پاکستانی فائٹر جیٹ جے ایف17 سب کی توجہ کامرکز رہا، نمائش کے دوران کئی ممالک نے جےایف17 طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی جبکہ چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیاروں کی خریداری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں