جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج 2017

اشتہار

حیرت انگیز

جھل مگسی: بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں ڈیزرٹ چیلنج 2017 کے نام سے ہونے جارہی ہے جیپ ریلی جس میں ملک بھر سے ریسنگ کےمایہ ناز جیپ ریسر حصہ لیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج 2017 کا انعقاد اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے اشتراک سے کیا جارہا ہے ‘ یہ ایونٹ 14 دسمبر سے 17 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ریس کا ٹریک دو سو کلو میٹر طویل ہے اور اس ایونٹ کی تھیم گئیر اپ فاردی رش‘ طے کی گئی ہے ۔ایونٹ کے لیے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 14 دسمبر کو ریس کے شرکا ء کے لیے ٹریک ریس کا انعقاد کیا جائے گا۔

دوسرےروز یعنی 15 دسمبر کو اسٹاک اور پری پیئرڈ کار ز کی کیٹیگری میں شرکاء کوالیفائی کریں گے اور کوالیفائی کرنے والے شرکاء کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

دسمبر کی 16 تاریخ کو اسٹاک کیٹیگری کی ریس کا انعقاد ہوگا جبکہ 17 دسمبر یعنی کہ ایونٹ کے آخری دن پری پیئرڈ کارز کی ریس ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں