تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جھنگ: بااثر افراد کی مکان پر قبضے کی کوشش، مزاحمت پر معمر شہری پر تشدد

جھنگ: جنوبی پنجاب کے ضلع جھنگ میں بااثر افراد نے معمر شہری کے مکان پر قبضے کی کوشش کی ہے، اے آر وائی نیوز نے واقعے کی ویڈیو حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے النور کالونی میں بااثر افراد نے معمر شہری کے مکان پر قبضے کی اور حملہ کرتے ہوئے مکان کے تالے توڑ دئیے۔

پولیس نے واقعے کی تفصیلات سے متعلق بتایا کہ واقعہ تھانہ کوتوالی کے علاقے رانا کالونی کا ہے، جہاں رب نواز نامی معمر شہری کے پانچ مرلے مکان پر قبضے کی کوشش کی گئی، مکان پر دھاوا جھنگ بار نے نائب صدر نصرت شاہ اور ان کے ساتھیوں نے بولا، ملزمان نے مکان پر قبضے کے لئے ڈنڈوں ، ہتھوڑوں سے لیس ہوکر حملہ کیا اور تالے توڑ ڈالے۔

اپنی جمع پونجی پر قبضہ ہوتا دیکھ کر معمر رب نواز نے مزاحمت کی تو بااثر ملزمان نے انہیں بھی نہ بخشا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اے آر وائی نیوز نے معمر بزرگ پر تشدد کی ویڈیو حاصل کرلی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکلا اور انکے ساتھیوں نے قانون کو ہاتھ میں لے کر مکان کے تالے توڑے اور تشدد راستہ اپنایا، ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت غیر قانونی زمینوں پر قابض با اثر افراد کے خلاف فیصلہ کن آپریشن میں مصروف عمل ہے، ابھی تک کئی ہزار ایکڑ زمینیں بااثر افراد کے چنگل سے واگزار کرائی جاچکی ہیں، جن کی مالیت اربوں روپے ہیں۔

Comments

- Advertisement -