تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے مندر میں بھگدڑ،11افراد ہلاک،50 زخمی

جھارکھنڈ: بھارتی ریاست جھارکھنڈ کےدیوگھر میں واقع بابا بیدھ ناتھ مندر میں ہونے والی بھگدڑ میں گیارہ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پٹنہ سےدو سو پچپن کلومیٹر دور قصبے دیو گڑھ میں ہندومذہبی تہوار کے موقع پر پیر کی صبح مندر کے دروازے کھولنے پر ہزاروں افراد کے داخلے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔

بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ریسکیواہلکاروں اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

دیوگھر کے ڈپٹی کمشنر امت کمار نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کی صبح ساڑھے چار بجے اس وقت ہوا جب زائرین ہندو دیوتا پر پانی چڑھانے کے لیے قطار میں لگے ہوئے تھے، ان کے مطابق زائرین کے درمیان آگے جانے اور پہلے پانی چڑھانے کی دوڑ میں یہ بھگدڑ ہوئی۔

خیال رہے کہ دیو گھر کے مندر میں اس موقعے پر زبردست بھیڑ رہتی ہے اور عقیدت مند بہار کے سلطان گنج سے گنگا کا ’مقدس‘ پانی لے کر سینکڑوں میل پیدل چل کر وہاں پانی چڑھانے جاتے ہیں۔

ہندو دیوتا شیو کے عقیدت مند ہر سال اتراکھنڈ کے مندر ہری دوار، گو مکھ اور گنگوتری کے علاوہ جھارکھنڈ کے دیو گھر جاتے ہیں، اس مذہبی سفر کی مقبولیت میں سنہ 1990 کی دہائی میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں گذشتہ ماہ بھی ایک مذہبی میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 27افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ گذشتہ دنوں دیو گھرکے اسی مندر میں بھگدڑ مچی تھی، جس میں 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -