تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جہلم: جنسی درندگی کی انتہا، اڈھیر عمر شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

جہلم: صوبہ پنجاب میں بچوں اور بچیوں کے ساتھ مسلسل زیادتی کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں، جس کے باعث کم سن بچے اور بچیاں خود کو غیر محفوظ سمجھنے  لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے کول پاور میں دلخراش واقعہ رونما ہوا، جہاں 65 سالہ شخص نے سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم نے ننھی بچی کو گلی سے اٹھایا اور اپنے گھر لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ فیملی کی جانب سے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کی جانب سے کمسن بچی کا میڈیکل کرایا گیا، جہاں ننھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملزم نے بھی گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرلیا ہے، پولیس نے متاثرہ بچی اور ملزم کےنمونے ڈی این اے لیبارٹری بجھوادیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہورمیں کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل

واضح رہے کہ نئے سال کے پہلے ماہ میں پنجاب میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔

سترہ جنوری کو وحشی درندوں نے خانیوال کے علاقے تلمبہ میں یہ سولہ سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

چودہ جنوری کو مطابق راجن پور کے علاقے داجل میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکیا تھا۔

آٹھ جنوری کو لاہور میں انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا تھا، جہاں بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں ملک میں جنسی زیادتی کی سرکوبی کے لئے صدر عارف علوی نے انسداد عصمت دری آرڈیننس دو ہزار بیس کی منظوری دی تھی، آرڈیننس کے تحت جنسی زیادتی کے مقدمات کوجلد نمٹانےکیلئےخصوصی عدالتوں کاقیام عمل میں لایاجائیگا، خصوصی عدالتیں چار ماہ کےاندر جنسی زیادتی کےمقدمات نمٹائیں گی۔

Comments

- Advertisement -