جہلم(10 جولائی 2026): سنگدل بھائی نے جائیداد ہتھیانے کے لیے سگے بھائی کو زنجیروں سے باندھ دیا، پولیس نے 4 ماہ بعد بازیاب کروالیا۔
جہلم کے تھانہ منگلا کے علاقے ساگری میں جائیداد کے لالچ میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک سنگدل بھائی نے جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنے ہی سگے بھائی کو زنجیروں سے باندھ کر قید کر رکھا تھا۔ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بروقت چھاپہ مار کر متاثرہ شخص کو بازیاب کروا لیا ہے۔
Two killed for Rs30: Murders over petty disputes reflect rising frustration in society
پولیس کے مطابق ملزم شبیر نے اپنے بھائی کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے اور اسے اپنے نام کروانے کے لیے پچھلے چار ماہ سے اسے لوہے کی زنجیروں میں جکڑ کر حبسِ بے جا میں رکھا ہوا تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کی اور قید خانہ بنے گھر پر چھاپہ مار کر مظلوم بھائی کو بحفاظت آزاد کروایا۔ پولیس نے سفاک ملزم شبیر کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


