تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

جماعت اسلامی کا مہنگائی اور کرپشن کیخلاف عوامی مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی، سیاست دانوں کی کرپشن اور سودی نظام کے خلاف بڑے عوامی مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام اور سسٹم کے خلاف عوام سے رجوع کر رہے ہیں، 11 جون کو لاہور سے مہنگائی، کرپشن اور سودی نظام کے خلاف مارچ کے لیے نکلیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کپڑے بیچنے کے بجائے مہنگائی اور کرپشن ختم کریں، آپ کی تو حکومت ہے پھر کیوں جلسے کر رہے ہیں، شہباز شریف نے نیشنل ڈائیلاگ کی بات کی ہے تو میں بھی 1 ماہ سے کہہ رہا ہوں، سیاستدان آپس میں بیٹھ کر میثاق جمہوریت نہیں کرتے تو سب فارغ ہوجائیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس مسائل کا حل ہے تو کر کے دکھائیں، ملک میں اس وقت حکمران حقیقت میں سب ایک ہیں، کردار کا غاذی بن جائیں گفتار کا غاذی بننے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، اس وقت ملک میں ایک ڈمی اپوزیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپڑے بیچنے کے بجائے کرپشن ختم کریں، کپڑے بیچنے کے بجائے آئی ایم ایف پروگرام مسترد کریں، تمام خفیہ معاہدوں کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پانامہ اور پنڈورا پیپرز میں سیاسی لیڈرز کے نام ہیں، ہم موجودہ نظام کو مسترد کرتے ہیں، فرد کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں، نظام کرپشن فری اور سود سے پاک معاشی نظام نافذ  کریں۔

الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے ہمارا مؤقف ہے کہ الیکشن ریفارمز ہوں، سرمایہ کی بنیاد پر الیکشن کو اغوا کیا جاتا ہے، ہمارے ملک میں 4 بینک بغیر سود کے کام کرتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ آج بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں منتقل کرکے شناخت دی جا رہی ہے، آج 45 لاکھ سے زیادہ انڈین شہریوں کو مقبوضہ کشمیر منتقل کر کے شناختی کارڈ دیے گئے، یہ کشمیر کا کیس ہار گئے، انہوں نے کشمیر کے ساتھ ہاتھ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے 10 روزہ ترازو مہم شروع کی ہے، آپ انصاف چاہتے ہیں تو ترازو کا ساتھ دیں، ہم نے 45 فیصد حلقوں میں امیدواروں کا چناؤ مکمل کرلیا ہے، ہماری تیاری مکمل ہے، اب الیکشن کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔

Comments

- Advertisement -