بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پنجاب کی صورتحال پر جماعت اسلامی نے پختون رہنماؤں کا جرگہ طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں پختونوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے امیرجماعت اسلامی نے پنجاب کےپختون رہنماؤں کاجرگہ طلب کرلیا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں آپریشن کے نام پر پختونوں کو حراساں کرنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنجاب میں مقیم پختون رہنماؤں کا جرگہ طلب کرلیا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق  پنجاب کےپختون رہنماؤں کاجرگہ3مارچ کومنصورہ میں ہوگا جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور مسائل کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

 ‘‘ پڑھیں: ’’ ہر پختون مشکوک نہیں، حکومت فساد کو بڑھا رہی ہے، خورشید شاہ

یاد رہے ذرائع ابلاغ میں یہ بات زور پکڑ رہی ہے کہ پنجاب میں آپریشن کے نام پر پختونوں کو پولیس کے ذریعے حراساں کیا جارہا ہے جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پنجاب کی مختلف تاجر تنظیمیوں کے نوٹسس جاری کیے گئے ہیں جس میں پختونوں کو تھانے میں رجسٹریشن کروانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

پنجاب کی صورتحال پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بھی سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ پختون تنظیموں کے مطابق پنجاب آپریشن کے نام پر معصوم پختون مزدوروں کو گرفتار اور حراساں کیا جارہا ہے۔

  ‘‘  مزید پڑھیں: ’’ پنجاب: پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے، مظاہرین

قبل ازیں وزیر اعظم کے مشیر برائے خیبر پختونخوا امیر مقام نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور شکایات کا ازالہ کرنے پر بھی زور دیا۔ دوسری جانب رانا ثناء اللہ نے پنجاب کی صورتحال کو افواہ قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں پختونوں کو اُتنا ہی حق ہے جتنا دوسری قومیتوں کا ہے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے امیر مقام کے تحفظات سننے اور اس ضمن میں ملنے والی شکایات کے بعد اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہورہا ہے اور اس میں کسی عام آدمی کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں