جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

سانحہ چارسدہ میں بلاشبہ بھارت ملوث ہے، امیرجماعت اسلامی

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ: جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کاکہنا ہے کہ یونی ورسٹی میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں تھے، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس واقعے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

چارسدہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں سانحہ چارسدہ کےزخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے وزیرنے پاکستان سے بدلہ لینے کا بیان دیا تھا جس کوخاطرمیں نہیں لایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرنیشنل ایکشن پلان پرصحیح معنوں میں عمل ہوجاتا تو یہ سانحہ نہیں ہوتا۔

اس سے قبل اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے چارسدہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے طلبا و طالبات کو تحفظ فراہم کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزباچا خان یونی ورسٹی حملے میں 21 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں