بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

آج میں جس مقام پر ہوں، یہ ماں کی دعاؤں کا اثر ہے: سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ماؤں کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج وہ جس مقام پر ہیں یہ ماں کی دعاؤں کا اثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسلامی معاشرے میں ہر لمحہ ماں کی عظمت ہے، یہ ماں کی دعاؤں کا اثر ہے کہ آج میں اس مقام پر ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ہم ماں جیسی عظیم ہستی کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماں سے اپنی محبت کے اظہار کا دن منایا جا رہا ہے، اس دن ماؤں کی عظمت کا اعتراف اور انھیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ماں تیری عظمت کو سلام، ماﺅں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اس دن کو منانے کا یہ بھی مقصد ہے کہ معاشرے میں ماﺅں سے محبت اور ان کے احترام کو فروغ دیا جائے مگربہت سی مائیں ایسی بھی ہیں جو اولاد کی بد بختی کی وجہ سے اپنی زندگی اولڈ ہاؤس میں گزارنے پر مجبور ہیں۔

1907 میں فلاڈیلفیا کی اینا جاروس نے اسے قومی دن کے طور پر منانے کی تحریک چلائی جو بالآخر کام یاب ہوئی اور 1911 میں امریکا کی ایک ریاست میں یہ دن منایا گیا۔

ان کوششوں کے نتیجے میں 8 مئی 1914 کو امریکی صدر ووڈرو ولسن نے مئی کے دوسرے اتوار کو سرکاری طور پر ماؤں کا دن قرار دیا، اب دنیا بھر میں سے ہرسال مئی کے دوسرے اتوار کو یہ دن منایا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں