پشاور: مسلم لیگ (ن) نے جماعت اسلامی کی اہم وکٹیں گرادیں، رہنما جماعت اسلامی فضل اللہ داودزئی اور اسراراللہ ایڈوکیٹ ن لیگ میں شامل ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ میں جماعت اسلامی کے دو اہم رہنما ن لیگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے.
اس موقع پر صدرمسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ امیرمقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کی اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت پارٹی قیادت پراعتماد کا اظہار ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پشاورکےعوام کے لئے کچھ نہیں کیا،بی آرٹی کے نام پر شہر کھودا گیا، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ ہم بی آر ٹی کےقبرستان میں پی ٹی آئی کودفن کریں گے، لالٹین والے بھی صوبےمیں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے، اےاین پی کی لالٹین میں تیل نہیں، ان کا دور ختم ہوگیا۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔
یو ٹرن خان وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں، امیر مقام
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔