اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کراچی: جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سمیت رہنما و کارکنان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (8 فروری 2026): پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت دیگر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاری پر ویڈیو بیان میں کہا کہ 8 فروری انتخابی دھاندلی کے دو سال مکمل ہونے پر عوامی پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے لیکن اس دوران ذمہ داران کو گرفتار کیا گیا۔

منعم ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران کی گرفتاری پیپلز پارٹی کی فسطائیت کا مظہر ہے، کارکنان پُرامن رہیں اور ادارہ نور حق پہنچیں۔

محمد فاروق کا ویڈیو بیان

دوسری جانب، گرفتار ہونے والے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق کا ویڈیو بیان زیرِ گردش ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن جمہوری اور قانونی طریقے سے پریس کانفرنس کرنے جا رہے تھے کہ پولیس نے گرفتار کر لیا، ہم اپنے جمہوری حق سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

پولیس کا مؤقف

ادھر، پولیس نے بتایا کہ ضلع جنوبی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے، جو بھی خلاف ورزی کرے گا قانون حرکت میں آئے گا۔

پولیس نے کہا کہ جماعت اسلامی کے افراد الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیلیے جمع ہوئے تھے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لیا، تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں