کراچی (7 اگست 2026): جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کے قریب کارکنان پر فائرنگ کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا احتجاج پرامن ہے۔
پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے متعدد خول ملے ہیں، معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور بھاری ٹیکسز کے خلاف ملک گیر پرامن احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مختلف شہریوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں جبکہ کراچی میں نمائش سے شاہراہ فیصل تک ریلی بھی نکالی جا رہی ہے۔
اس سے قبل خبر سامنے آئی کہ کراچی: جماعت اسلامی کے شارع فیصل پر احتجاجی مظاہرے کے سبب پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
پولیس نے موٹرسائیکل سواروں سے جماعت اسلامی کے جھنڈے تحویل میں لے لیے۔ پولیس کی اضافی نفری مختلف مقامات پر تعینات ہے اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی۔


