کراچی: شہر قائد میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے یو سی دفاتر میں چوری کی واردات ہو گئی ہے۔
کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں رات گئے یو سی دفاتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، چور دفاتر سے لیپ ٹاپ، نقدی اور 10 سال کا سرکاری ریکارڈ چوری کر کے لے گئے۔
واردات کے دوران جماعت اسلامی کے یو سی 11، اور پی ٹی آئی کے یو سی 9 کے دفاتر کے تالے کاٹے گئے ہیں، تصاویر میں دفاتر میں ابتری کی صورت حال نظر آ رہی ہے۔
یو سی چیئرمین نعمان حمید کے مطابق چوروں نے دونوں دفاتر سے 70 ہزار کے قریب نقدی لوٹی ہے، جماعت اسلامی آفس سے 10 سال کا ایف سی سرٹیفکیٹ ریکارڈ بھی چوری کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر
یو سی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پولیس کو چوری کی واردات کی اطلاع دے دی گئی ہے، کرائم سین یونٹ کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ شواہد جمع کیے جا سکیں۔