پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

راولپنڈی: لیاقت باغ کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے بھی جاری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : لیاقت باغ کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے بھی جاری ہے، حافظ نعیم الرحمان آج مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی اورظالمانہ ٹیکسوں کے نفاذ اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ کے باہر دھرنے جاری ہے

لیاقت باغ کے باہردھرنےمیں کارکن بڑی تعداد میں موجود ہیں، جس مین  نوجوانوں کے ساتھ بزرگ بھی شامل ہیں اور سب مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کیلئے پرعزم ہیں۔

جے آئی کےکارکنان نے لیاقت باغ مری روڈپرخیمےلگالیے ہیں ، جس کے باعث ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

امیر  حافظ نعیم الرحمان آج حکومت سے مذاکرات کے لیے مذاکراتی کمیٹی کا  اعلان کریں گے۔

سیکیورٹی کے پیش نظر مری روڈ پر میٹروبس سروس دوسرے روز بھی بند ہے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

امیر  حافظ نعیم الرحمان نے رات گئے لیاقت باغ پنڈی میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مہنگائی، بھاری بجلی بلوں، ظالمانہ ٹیکسوں اور آئی پی پیزکو بند کرنا ہوگا۔

انھوں نے خبردار کیا تھا کہ حکومت نےدھرناروکنے کی کوشش کی تو ایک دھرنا کئی دھرنوں میں تبدیل ہوجائے گا، کراچی سے چترال تک پورا ملک بند کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بات کرنا چاہتی ہے تو بااختیار سنجیدہ کمیٹی بنائے،ہم بات چیت کریں گے جب تک کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا دھرنا جاری رہے گا۔

گزشتہ روز  جے آئی کےکارکنان رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچے تھے تو  پولیس نے متعدد کارکنان کوحراست میں لے لیا تھا، جس پر  زیروپوائنٹ، چھبیس نمبر چورنگی اور مری روڈ پر دھرنے دیئے گئےتھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں