ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس اور الیکشن کمیشن کے گھیراؤ کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی نے کراچی بلدیاتی انتخابات کے بعد مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ اور الیکشن کمیشن کے دفاتر کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ہم شریف ضرور ہیں مگر بزدل نہیں، کراچی میں میئر ہمارا ہی آئے گا، آصف علی زرداری کو پیغام بھیجا ہے کہ جمعہ تک معاملہ حل نہ ہوا تو پھر آپ ہم سے گلہ مت کرنا۔

سراج الحق نے کہا کہ ہمیں کراچی میں امن و بھائی چارہ چاہیے، ہمارا میئر شہر کے لیے کام کرے گا، اپنے حق کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس اور الیکشن کمیشن کے دفاتر کا گھیراؤ کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امید ہے آصف علی زرداری 24 گھنٹے میں ہماری جیت مان لیں گے، بہت دن بعد کراچی کو اچھی قیادت ملی ہے شہر کو اس سے محروم نہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں