The news is by your side.

Advertisement

متحدہ کےجرائم سے پاک کارکنان کوخوش آمدیدکہیں گے،حافظ نعیم الرحمن

کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے حالات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کر تے ہوئے کہاہے کہ کراچی کے عوام حقیقی اور پائیدار امن اور سکون اور دہشت گردی اور دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ چاہتے ہیں۔

وہ آج کراچی میں میڈیا سے بات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دفاتربند کرنا اور انہیں مسمار کرنا مسئلے کا حل نہیں ضروری یہ ہے کہ کراچی میں پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور رفاعی و فلاحی پلاٹوں پر قبضوں اورغیرقانونی طور پر قائم سیاسی دفاتر کو مسمارکیا جائے اوراس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں پسند و ناپسند کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ ختم کیا جائے جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف خواہ ان کا تعلق کسی بھی گروہ یاگروپ سے ہو بلا امتیاز کاروائی کی جائے تاکہ کراچی میں حقیقی معنوں میں امن قائم ہو سکے۔

اس موقع پر انہوں نے ایم کیو ایم کے جرائم سے پاک کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ کسی قسم کے جرائم میں ملوث نہیں یا جھوٹے مقدمات جھیل رہے ہیں توعدالت سے انصاف کے بعد جماعت اسلامی میں شمولیت حاصل کر سکتے ہیں۔

کیوں کہ جماعت اسلامی ہی کراچی کے اردو بولنے والے افراد کی اولین پسند رہی ہے اور کراچی کے لیے ہم نے بیش بہا کام بھی کیے ہیں جب کہ کراچی میں قیام امن کے لیے ہمارا کردار کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں۔

آخر میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ضروری ہے کہ سیاست میں دہشت گردی اور دھونس و دھمکی کے مائنڈ سیٹ کا کاتمہ کیا جائے اور طاقت اور قوت کے بل پر سیاسی مخالفین کو زیر کر نے اور انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کے کلچر کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں