شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جیا علی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہ کرنے کا بتاتے ہوئے رو پڑیں۔
اداکارہ جیا علی نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں کہا والدین نے صحت سے متعلق بہت تکلیف دیکھی ہے اور وہ جذباتی ہو گئی جب انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی زندگی میں کس وقت سے گزری ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ کا انتقال کم عمری میں ہوا کیونکہ وہ شدید بیمار تھیں، والدہ کی شادی 16 سال کی کم عمری میں ہوئی اور ان کے 5 بچے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ بڑی عمر تک کام کرتی رہی اور کبھی اپنا خیال نہیں رکھا۔ یہ ایک ایسا نقصان ہے جسے وہ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد برسوں تک پورا نہیں کر سکیں۔
ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstv
جیا علی نے بتایا کہ انہیں والدہ کے انتقال کا فون اس وقت موصول ہوا جب وہ اسلام آباد میں تھیں، وہ ایک صدمے میں چلی گئی اور ان کا دماغ بھول گیا کہ ماں نہیں رہی۔ وہ ان کے جنازے کے لیے لاہور نہیں گئیں بلکہ اپنے کام سے کراچی چلی گئیں۔
اداکارہ کے مطابق اہلخانہ نے دو دن بعد والدہ کو دفن کر دیا کیونکہ وہ مجھ سے رابطہ نہیں کر سکے۔ میں نہ روئی اور نہ ہی کوئی ردعمل ظاہر کیا اور مجھے صرف یہ ماننے میں 4 دن لگے کہ ماں وہاں نہیں ہیں۔ یہ میری زندگی کے تاریک ترین اوقات میں سے ایک ہے۔


