تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی خاتون میوزیکل اتھارٹی کی سربراہ مقرر

ریاض : سعودی حکام نے گلوکارہ جہاد الخالدی ریاست کے میوزیکل اتھارٹی کی سربراہ مقرر کردیا۔

سعودی عرب نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت کچھ سال قبل ہی خواتین کو آزادی کی نعمت سے نوازا ہے جس کے بعد موسیقی اور کار ریس سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

خلیجی ریاست سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی جہاد الخالدی بھی ایسی ہی خواتین میں شامل ہیں جنہوں نے سخت مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور انتھک محنت سے اپنی صلاحتیوں کو منوایا ہے۔

جہاد الخالدی کو سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ کی جانب سے میوزیکل اتھارٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر کا کہنا تھا کہ خاتون سربراہ کی تقرری موسیقی کو ریاست میں پروان چڑھانے کےلیے کی گئی ہے۔

سعودی حکام نے ریاست بھر میں موسیقی کے شعبے کو پروان چڑھانے اور ترقی دینے اور حوصلہ افزائی کرنے کےلیے کوششیں شروع کردی ہیں اور اس مقصد کےلیے سعودی حکام نے موسیقی کے میدان میں تربیتی کورسز بھی شروع کروا دئیے ہیں۔

جہاد الخالدی کو میوزک کے میدان میں 33 سال سے زیادہ عرصے کا تجربہ ہے جبکہ 8 سال مصر کے آرکسٹرا میں بطور وایلن اداکار بھی کار کرچکی ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے تجربے اور انتظامی معلومات کے ساتھ قاہرہ میں ہائر انسٹی ٹیوٹ سے وایلن بجانے اور میوزک تھیوری میں بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -