منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

شام میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کا جلاد مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

شام: امریکی ڈرون حملے میں داعش کاجلاد ماراگیا۔۔جلاد جہادی جون مغویوں کےقتل میں ملوث تھا۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں رقاہ شہر میں محمد ایموازی عرف جہادی جون کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج کو یقین ہے کہ جہادی جون ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ محمد ایموازی برطانوی شہری تھا ۔

جہادی جون امریکی صحافیوں اسٹیوین اسٹولوف اور جیمز فولے، امریکی امدادی کارکن عبد الرحمن، برطانوی امدادی کارکن ڈیوڈ ہینس، ایلان ہیننگ، جاپانی صحافی کینجی گوٹو سمیت کئی افراد کے قتل کی ویڈیو میں دکھائی دیا۔

مانا جاتا ہے کہ جہادی جون داعش کا مرکزی جلاد ہونے کیساتھ تنظیم مکیلئے بھرتیاں بھی کرتا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں