تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی خاتون اول کے حوالے سے پریشان کن خبر آگئی

واشنگٹن: امریکی خاتون اول جل بائیڈن کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔

خاتون اول کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان میں کرونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پیر کو معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران خاتون اول کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، تاہم شام کے وقت ان میں کرونا کی علامات ظاہر ہوئی جس کے بعد ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا گیا کہ جو کہ مثبت آیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون اول کورونا کی دونوں خوارکیں اور بوسٹر ڈوز لگوا رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جل بائیڈن نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

جل بائیڈن اس وقت جنوبی کیرولینا میں ایک نجی رہائش گاہ پر مقیم ہیں، جہاں وہ اور صدر بائیڈن چھٹیاں گزارنے کیلئے موجود تھیں۔

دوسری جانب دو بار کورونا کا شکار ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن کا منگل کے روز ہونے والا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، تاہم جل بائیڈن سے قریبی رابطہ کی وجہ سے انہیں احتیاطی طور پر دس روز کیلئے ماسک ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -