منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ناکام عاشق نے انٹر کی طالبہ کو زندہ جلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں محبت سے انکار کرنے پر ناکام عاشق نے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ پر پٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ جس کے باعث طالبہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آندھرا پردیش کے نندیال ضلع کے نندی کوٹکور میں پیش آیا۔ واقعہ کے بعد ملزم نوجوان نے خود کو بھی آگ لگا لی لیکن مقامی افرادنے اس کی زندگی بچالی۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان کو موقع پر موجود افراد نے اسپتال منتقل کیا، مرنے والی لڑکی کی شناخت لہری کے طور پر کی گئی ہے جبکہ ملزم کی شناخت راگھویندر کے طور پر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ناکام عاشق لڑکی سے یکطرفہ محبت کرتا تھا اور اسے محبت کے نام پر ہراساں کررہا تھا اور محبت سے انکار پر اس نے انتہائی قدم اُٹھایا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھارت کے تلنگانہ کے نارائن کھیڑ ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں طالبہ نے ہاسٹل کی عمارت کی پہلی منزل سے چھلانگ لگادی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کی شناخت مادھوری کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شام کی جیلوں سے ہزاروں خواتین اور سیاسی قیدی رہا، ویڈیو وائرل

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، حقائق سامنے آنے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں