تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ناٹنگھم ٹیسٹ: ویرات کوہلی ’گولڈن ڈک‘ کا شکار، ویڈیو وائرل

ناٹنگھم: انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی کپتان گولڈن ڈک کا شکار ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ناٹنگھم میں جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنالیے ہیں۔

گزشتہ روز جب ویرات کوہلی بیٹنگ کے لیے آئے تو انہیں انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے پہلی ہی گیند پر پویلین روانہ کردیا۔

واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن کوہلی کو اس سے قبل بھی صفر پر آؤٹ کرچکے ہیں۔

بھارت کی جانب سے پہلی اننگزمیں کے ایل راہول 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، رویندر جڈیجا 45 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ روبنسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 183 رنز پر آؤٹ ہوئی، جو روٹ 64 اور جونی بریسٹو 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے چار وکٹیں حاصل کیں، محمد شامی نے تین اور شردل ٹھاکر نے دو وکٹیں لیں۔

Comments

- Advertisement -