بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن کا کہنا ہے کہ جمی لائی چینی شہری ہے اور اسے قانون کے مطابق سخت سزا ملی ہے، اس نے قومی سلامتی کو سنگین طور پر خطرے میں ڈالا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یومیہ پریس کانفرنس میں جمی لائی کے کیس کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ جمی لائی چینی شہری ہے، وہ ہانگ کانگ میں چین مخالف اور شر پسندی کے واقعات کا اہم منصوبہ ساز اور شریک ہے۔
اس کے عمل نے قومی سلامتی کو سنگین طور پر خطرے میں ڈالا ہے اور ہانگ کانگ کی خوشحالی، استحکام اور اس کے شہریوں کی فلاح و بہبود کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اسے قانون کے مطابق سخت سزا ملی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ قانون کی حکمرانی کے تحت چلنے والا معاشرہ ہے۔ خصوصی انتظامی علاقے کے عدالتی ادارے قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو قانون کی عملداری کو برقرار رکھتے ہیں اور قومی سلامتی کا تحفظ کرتے ہیں۔ اداروں کے اقدا مات معقول،جائز اور درست ہیں۔
روس نے یوکرین سے متعلق امریکی تجویز قبول کر لی
انہوں نے کہا کہ چین کی مرکزی حکومت قومی سلامتی کے تحفظ اور اسے خطرے میں ڈالنے والے مجرموں کو ان کے جرائم کی قانون کے مطابق سزا دینے میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی مضبوط حمایت کرتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


