جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

جمی نیشم نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا منفی ریکارڈ برابر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 میچ میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا منفی ریکارڈ برابر کردیا۔

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے ہرارے اسپورٹس کلب میں جنوبی افریقا کے خلاف سہ ملکی ٹی 20 میچ کے دوران ویرات کوہلی اور بابر اعظم کو ناپسندیدہ ٹی 20 ریکارڈ برابر کردیا۔

نیشم دوسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہوئے جو ٹی 20 انٹرنیشل میں ان کا ساتویں مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونا تھا۔

کیوی آل راؤنڈر اس کے ساتھ 43 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے جنہوں نے ٹی 20 میں سات ’ڈک‘ حاصل کی ہیں جن میں بھارت کے ویرات کوہلی، پاکستان کے بابر اعظم اور محمد حفیظ، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک اور انگلینڈ کے جیسن رائے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ ٹی 20 میں صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ اس وقت روانڈا کے زیپی اور کیون ایراکوزی، بنگلادیش کے سومیا سرکار، سری لنکا کے دسن شناکا اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس ہے، یہ کھلاڑی 13 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں نیشم نے ساتھی آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو اس سے قبل چھ مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سب سے زیادہ 7 مرتبہ جمی نیشم صفر پر آؤٹ ہوئے اس کے بعد کولن ڈی گرینڈ ہوم، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، راس ٹیلر 6 مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوئے، فن ایلن پانچ مرتبہ کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں