تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ورلڈ کپ فائنل کا سپر اوور جمی نیشم کے کوچ کی جان لے گیا

آکلینڈ: ورلڈ کپ فائنل کے سپر اوور میں کیوی کرکٹر جمی نیشم کے کوچ زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کے سپر اوور نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم کے اسکول ٹیچر اور کوچ ڈیوڈ گورڈن کی جان لے لی۔

فائنل کے سپر اوور میں جب جمی نیشم نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو چھکا مارا تو ڈیوڈ گورڈن کی سانسیں بھی ختم ہوگئیں۔

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم کو خبر ہوئی تو انہوں نے بھی اپنے ابتدائی کوچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خراج عقیدت پیش کیا۔

جمی نیشم کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ گورڈن کھیل سے بہت پیار کرتے تھے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ان کی کوچنگ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

جوابی ٹویٹ میں ڈیوڈ گورڈن کی بیٹی لیونی گورڈن نے کہا کہ ’شکریہ جمی، میں اور میری بہن آخری وقت میں اپنے والد کے ساتھ تھے اور وہ بہت خوشی منارہے تھے انہیں آپ پر بہت فخر تھا۔‘

واضح رہے کہ لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے آخری اوور میں انگلینڈ کو 15 رنز درکار تھے، بین اسٹوکس 14 رنز بناسکے اور میچ برابر ہوگیا تھا۔

اس کے بعد سپر اوور میں میچ کا فیصلہ ہونا تھا، سپر اوور میں انگلینڈ نے 15 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی 15 رنز بناسکی اور میچ برابر ہوگیا، زیادہ باؤنڈریز پر انگلینڈ کو ورلڈ کپ فائنل کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -