تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جمی نیشم کا ناقابل یقین چھکا، ویڈیو وائرل

ڈونیڈن: کیوی آل راؤنڈ جیمز نیشم نے آسٹریلیا کے خلاف ناقابل یقین چھکا جڑتے ہوئے شائقین کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا،جہاں کیویز نے سخت مقابلے کے بعد کینگروز کو چار رنز سے شکست دی۔

یہ میچ کیوی آل راؤنڈر جیمز نیشم کے لئے یادگار بن گیا، ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلی بار نمبر چار پر بیٹنگ کے لئے آنے والے جیمز نیشم نے کریز پر آتے ہی مسلسل تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے جڑ کر کینگروز پر اپنے عزائم ظاہر کئے۔جیمز نیشم نے میچ کے آخری لمحات میں 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اس اننگز میں چھ بلند وبالا چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، اس اننگز میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 281.25 رہا۔

میچ کے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر نے ایسا مخصوص شارٹ کھیلا کہ شائقین کرکٹ دنگ رہ گئے، کیوی کھلاڑی نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر ڈینیل سیمز کی گیند پر "ریورس اسکوپ” کرتے ہوئے تھرڈ مین کی جانب چھکا جڑدیا، گراؤنڈ میں موجود شائقین کرکٹ یہ دلکش اسٹروک دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

اس کے علاوہ نیشم نے اسی اوور میں ایک اور چھکا جڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچز کی تاریخ میں ایک اننگز میں اپنی ہی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

بعد ازاں جیمز نیشم نے میچ کے آخری اوور میں 15 رنز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے کینگروز کے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

Comments

- Advertisement -