کراچی : پاکستان رینجرز سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 13 دسمبر سے 24 دسمبر تک ہاکی ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
پاکستان رینجرز کی جانب سے سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت یوم جناح آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنمنٹ منعقد کیا جارہا ہے جس میں 110 ٹیمیں حصّہ لیں گی۔
ترجمان رینجرز نے ہاکی ٹورنمنٹ سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹورنمنٹ کا انعقاد 13 دسمبر سے 24 دسمبر تک کیا جائے گا جس کا مقصد قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر انہیں تحسین پیش کرنا ہے۔
- Advertisement -
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ہاکی ٹورنمنٹ کا ایک اور مقصد نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوم جناح ہاکی ٹورنمنٹ کا سیمی فائنل 24 دسمبر جب کہ فائنل 24 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔