تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جناح ہاؤس حملہ معاملہ، عمران خان کا جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

عمران خان نے جناح ہاؤس اور سرکاری تنصیبات میں توڑ پھوڑ واقعات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور سمیت سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کے لیے بئائی گئی جے آئی ٹی بنائی گئی تھی جس نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آج طلب کر رکھا ہے۔ انہیں انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔

تاہم عمران خان نے جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ان کی اپنی وکلا سے مشاورت ختم ہوگئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

جے آئی ٹی کے سامنے پی ٹی آئی چیئرمین کے بجائے ان کے وکلا نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر پیش ہوں گے۔ ان کے یہ نامزد نمائندے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کیلیے انویسٹی گیشن آفس پہنچ چکے ہیں۔

عمران خان کی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ بہت مختصر نوٹس ملا ہے، جے آئی ٹی کو درخواست دیں گے۔ درخواست میں وقت مانگا جائے گا اور دیگر گزارشات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے دس مختلف جے آئی تیز بنائی تھیں، عمران خان ھانہ سرور روڈ، شادمان سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات میں نامزد ہیں۔

Comments

- Advertisement -