تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

جناح ہاؤس حملہ: خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لیے پولیس کے 3 مقامات پر چھاپے

لاہور: جناح ہاؤس حملے میں ملوث ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو پکڑنے کے لیے پولیس نے 3 مختلف مقامات پر چھاپے مارے، تاہم انھیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سپورٹر خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن وہ ہاتھ نہیں آئیں۔

پولیس حکام کے مطابق خدیجہ شاہ نے مہر ترین کے گھر پناہ لی تھی، لیکن چھاپے سے قبل فرار ہو گئی، پولیس نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ پولیس ٹیم کے پہنچنے سے ایک گھنٹہ قبل برقعہ پہن کر نکلی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کسی دوست کی سم استعمال کر رہی ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ خدیجہ شاہ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

دوسری طرف مہر ترین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خدیجہ شاہ جب سے ان کے فلیٹ سے گئی ہیں، تب سے ان کا خدیجہ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ معروف ڈیزائنر، جو سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحب زادی ہیں، جناح ہاؤس پر حملے کے متعدد مشتبہ افراد میں سے ایک بتائی جاتی ہیں، جناح ہاؤس کو لاہور کور کمانڈر کی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

Comments