پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ، طلبا کے لئے اہم ہدایت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ میں 4200 امیدوار شرکت کریں گے، ٹیسٹ 510 نشستوں کے لیے لیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کل مشترکہ داخلہ امتحان منعقد ہو رہا ہے، جس میں صوبے بھر سے 4200 امیدوار شرکت کریں گے۔

یہ داخلہ ٹیسٹ BSN، DPT، Pharm-D اور BSMT پروگرامز کی مجموعی طور پر 510 نشستوں کے لیے لیا جا رہا ہے۔

داخلہ ٹیسٹ میں کل 4839 امیدوار رجسٹر ہوئے تھے، جن میں سے 4200 امیدوار جانچ کے بعد اہل قرار پائے ہیں۔

امتحان کے لیے 4600 امیدواروں کے انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ نگرانی کے لیے 257 ممتحن اور 8 سے 10 کلسٹر ہیڈز (ٹیم لیڈرز) تعینات کیے گئے ہیں۔

جوابات کے اندراج کے لیے OMR شیٹس کا استعمال کیا جائے گا، اور نتائج کا اعلان یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔

امیدواروں کے لیے رپورٹنگ کا وقت صبح 09:00 بجے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ امتحان صبح 11:00 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک یونیورسٹی کے دونوں کیمپسز میں جاری رہے گا۔

یہ امتحان صوبے کے طلبہ کے لیے میڈیکل اور ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں داخلے کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے، اور نشستوں کے مقابلے میں امیدواروں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے سخت مقابلہ متوقع ہے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں