کراچی: جناح ٹرمینل پر غیرملکی ایئرلائن کے دفتر سے اسٹیشن منیجر کی لاش ملی ہے، لاش جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پر پائی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ایئرلائن کے اسٹیشن منیجرعرفان بیگ کی لاش جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پر واقع ایئرلائن کے دفتر سے ملی، اسٹیشن منیجرعرفان بیگ کل رات سے لاپتہ تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ شام 7 بجے ایئرلائن کے عملے نے دفتر کھولا تو لاش برآمد ہوئی، کراچی ایئرپورٹ پر تعینات محکمہ صحت کے ڈاکٹر نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا۔
محکمہ صحت کے ڈاکٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بظاہر اسٹیشن منیجر عرفان بیگ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
اس واقعے پر ترجمان پی اے اے نے کہا کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، لاش ملنے کے واقعے کی ابتدائی انکوائری جاری ہے۔
ترجمان پی اے اے نے کہا کہ اے ایس ایف کو ہدایت کی گئی ہے قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کی جائے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
کراچی ایئرپورٹ : ہزاروں درہم اسمگل کرنے والی خاتون ڈرامائی انداز میں پکڑی گئی
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


