The news is by your side.

Advertisement

جناح یونیورسٹی فاروومن: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

کراچی : قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے اہم میچ سے قبل کراچی میں جناح یونیورسٹی فار وومن کی طالبات نے ایک دوستانہ میچ کھیلا، جس میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو مات دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے میچ سے قبل ہی کراچی میں جناح یونیورسٹی فار وومن نے میچ سجا لیا، یونیورسٹی کے احاطے میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی درمیان کھیلے گئے آٹھ آٹھ اوورز کے دوستانہ میچ میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں56رنز بنائے،۔

جواب میں پشاور زلمی مطوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی، کراچی کنگز جیتا تو طالبات نے خوشی میں بھنگڑے ڈالے، اے آر وائی نیوز کی رپورٹر ربیعہ خان کے مطابق طالبات کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم لاہور کے میدان میں بھی فتح یاب ہو گی اور پی ایس ایل تھری کی ٹرافی بھی اپنے نام کرے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل، کراچی کوسجا کرکھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کریں گے، وسیم اختر

پی ایس ایل کی شیدائی طالبات نے کراچی کنگز کی جیت کی خوشی میں بھنگڑے ڈال کر یہ بتا دیا کہ ان کے دل کراچی کنگز کے لیے دھڑکتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں