کندھ کوٹ جرگہ، مخالف فریق کو فی مقتول 10 لاکھ ادائیگی کا حکم jirga
The news is by your side.

Advertisement

کندھ کوٹ جرگہ، مخالف فریق کو فی مقتول 10 لاکھ ادائیگی کا حکم

کندھ کوٹ : جرگے نے 6 افراد کے قتل پر مخالف فریق پر فی کس 10 لاکھ روپے اور فی زخمی 2 لاکھ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں دو فریقین کے مابین جھگڑے اور تنازعے نے خوں ریزی کی شکل اکتیار کر لی اور 6 قیمتی جانیں اس خوں ریزی کا شکار ہو گئے۔

جس پرایک جرگہ تشکیل دیا جس نے فریقین کے دلائل سننے اور عینی شاہدین کی گواہوں کو بنیاد بناتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ ہر ایک مقتول کے لواحقین کو مخالف قبیلہ 10-10 لاکھ روہے فی کس بہ طور جرمانہ ادا کرے گا جب کہ زخمیوں کو علاج معالجے کے علاوہ 2 لاکھ فی کس نقد رقم دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جرگے میں صوبائی وزیر میرہزار خان بجرانی اور رکنِ قومی اسمبلی شبیرعلی بھی شامل ہوئے اور جرگے کو قانونی مدد فراہم کرتی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں