بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاناما جے آئی ٹی، چیئرمین نیب کو کل پیش ہونے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان کو کل 2 بجے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی افسران نے چیئرمین نیب کو حدیبیہ پیپرز ملز سے متعلق تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، قمر زمان چوہدری سے پیپرز ملز کیس کے حوالے سے سوالات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب جے آئی ٹی نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی کل طلب کر رکھا ہے، تفتیشی ٹیم کل مریم نواز سے لندن فلیٹس سمیت دیگر چیزوں پر تفتیش کرے گی۔

پڑھیں: برملاکہتاہوں کہ آپ کے پاس ثبوت ہیں توکارروائی کریں،حسین نواز

یاد رہے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تفتیشی ٹیم جے آئی ٹی بنائی گئی تھی، جے آئی ٹی نے اب تک وزیراعظم، اُن کے صاحبزادوں، اسحاق ڈار اور داماد کپیٹن صفدر سے بھی تفتیش کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: قطری شہزادے کا بیان لینے جے آئی ٹی ارکان دوحہ پہنچ گئے

وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز گزشتہ روز جبکہ حسین نواز آج چار گھنٹے تک جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ لیگی وزراء کی جانب سے جے آئی ٹی پر تنقید کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں