site
stats
پاکستان

جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم کو طلب کرنا خوش آئند ہے، قمر زمان

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم کو طلب کرنا خوش آئند ہے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے اور ممکن ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کے معاملے میں شہبازشریف کو بھی طلب کیا جائے۔

اے آئی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ممکن ہے مریم نواز کو بھی پاناما کیس میں طلب کیا جائے، قطری شہزاد پاکستان نہیں آرہا اب یہ کیس ختم ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں 10 روز بہت اہم ہیں، نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے اور ممکن ہے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شہباز شریف کو بھی طلب کرلیا جائے۔

قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم پاناما کیس کا مرکزی کردار ہیں، جے آئی ٹی کی جانب سے وزیر اعظم کی طلبی خوش آئند ہیں، تفتیشی ٹیم نوازشریف سے اہم سوالات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں اس بار وہ نہیں ہوگا جو ماضی میں ن لیگ کرچکی ہے، توقع کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن انتہائی اقدام کی طرف نہیں جائے گی کیونکہ ماضی میں جب نوازشریف سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تو عدالت پر حملہ ہوگیا تھا۔

پڑھیں: پاناما کیس: جے آئی ٹی نے نوازشریف کو طلب کرلیا

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شریف خاندان اگر سچا ہے تو مسلم لیگ ن کے وزرا کو چاہیے کہ جے آئی ٹی کے خلاف مہم جوئی نہ کریں، ن لیگ کے کچھ لوگ اداروں کی تضحیک کررہے ہیں،وزرا کو آئینی اداروں کے خلاف ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top