پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

صحافی جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھر میں دو روز قبل سینیئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کر دیا گیا تھا جس کی تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس ایس پی سکھر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے نمائندوں کے علاوہ رینجرز، ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
مذکورہ جے آئی ٹی سکھر یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے مطالبے پر تشکیل دی گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دو روز قبل سینیئر صحافی جان محمد مہر پر آفس سے گھر جاتے ہوئے کوئنس روڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

جان محمد مہر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق انہیں چار گولیاں لگی تھیں جو ان کی موت کا باعث بنیں۔ ایک گولی آنکھ کے قریب اور دوسری گولی سینے میں لگی، تیسری گوی گلے میں جب کہ چوتھی گولی کلائی پر لگی تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آنکھ، سینے اور گلے میں لگنے والی گولیاں صحافی کی موت کا سبب بنیں، ان کے جسم پر گولیاں لگنے اور نکلنے کے 6 زخم موجود تھے۔

جان محمد مہر کے قتل کے بعد نہ صرف سکھر بلکہ ملک کے مختلف شہروں میں صحافتی برادری سراپا احتجاج ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں