The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کے بعد داماد کو بھی جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیراعظم کے داماد کپیٹن صفدر کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حسین ، حسن نواز کی پیشی کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طلبی کے بعد جے آئی ٹی نے اب نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر کو بھی طلب کرلیا۔ جے آئی ٹی نے کیپٹن صفدر کو ہدایت کی ہے کہ وہ 24 جون کو دن گیارہ بجے جوڈیشل اکیڈمی پیش ہوں اور اپنے ہمراہ تمام دستاویزات لے کر آئیں۔

پڑھیں: پاناما کیس: جے آئی ٹی نے نوازشریف کو طلب کرلیا

خیال رہے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو کل پیش ہونے کے لیے سمن جاری کررکھا ہے، حکومتی نمائندوں اور ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نوازشریف کل جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے، دوسری جانب جے آئی ٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی پیشی کا سمن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پانامہ کیس : جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو بھی طلب کرلیا

 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں