بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار جیتندر آنجہانی اداکارہ زرین خان کی تعزیت کے لیے آتے ہوئے سیڑھیوں سے گر گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیتندر گاڑی سے اتر کر جیسے ہی تقریب میں داخل ہو رہے تھے تو ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ زمین پر گر پڑے جس کے بعد وہاں موجود افراد نے فوری طور پر انہیں سہارا دیا اور اٹھنے میں مدد کی۔
عینی شاہدین کے مطابق اداکار جلد ہی سنبھل گئے تاہم واقعے کے بعد ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ معروف اداکار و فلم ساز سنجے خان کی اہلیہ زرین خان 7 نومبر کو ممبئی میں طویل علالت کے بعد 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں،
تعزیتی تقریب میں بالی وڈ کی کئی شخصیات شریک ہوئی تھیں جن میں رانی مکھرجی، ریتھک روشن، صبا آزاد، علی گوئی اور جیسمین بھاسن شامل تھیں۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کو گزشتہ ہفتے طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اداکار کے انتقال کی متعدد اطلاعات کے بعد اداکار کی بیٹی ایشا دیول نے باپ کی موت کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
دھرمیندر کے انتقال کی افواہیں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد، ان کے انتقال کی متعدد اطلاعات سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔ 89 سالہ اداکار کی تشویشناک حالت کے بارے میں جاننے کے لئے مشہور شخصیات ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچیں۔
افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اداکار کی بیٹی ایشا دیول نے دھرمیندر کی صحت کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ شیئر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے والد کی حالت مستحکم ہے۔ ”ایسا لگتا ہے کہ میڈیا اوور ڈرائیو میں ہے اور جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ میرے والد مستحکم ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔


