تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات، جے آئی ٹی نے عمران خان کو کل طلب کرلیا

لاہور: 9 مئی کے روز جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی نے عمران خان کو کل چار بجے طلب کرلیا۔

 اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جے آئی ٹی عمران خان سے نو مئی واقعات پر تفتیش کرے گی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے دس مختلف جے آئی تیز بنائی تھیں، عمران خان ھانہ سرور روڈ، شادمان سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات میں نامزد ہیں۔

اس سے قبل جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلبی کے نوٹسز جاری کرے گی جس میں کہا جائے گا کہ عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر شامل تفتیش ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی جانب سے زمان پارک رابطوں کی تفصیل حاصل کی جاچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -