اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

بھارتی فلمساز نے شاہ رخ خان کو ’مغرور‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلمساز جے کے بہاری نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو ’مغرور‘ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں میزبان نے فلمساز جے کے بہاری سے سوال کیا کہ آپ رشی کپور کی جگہ فلم میں شاہ رخ خان کو سائن کرنے والے تھے؟

جواب میں جے کے بہاری نے کہا کہ میں شاہ رخ خان کے پاس محبوب اسٹوڈیو گیا اور کہا کہ آپ کو فلم میں لینا ہے تو انہوں نے کہا کہ اسکرپٹ بھیج دیں۔

ڈائریکٹر کے مطابق’ اس وقت ایسے مطالبے کو اپنی بے عزتی تصور کیا جاتا تھا، اس لیے میں نے غصے میں آکر فیصلہ کیا کہ مجھے اب شاہ رخ کو فلم میں نہیں لینا ‘ ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بڑا افسوس ہوا کہ وہ مجھ سے اسکرپٹ مانگ رہا ہے، فلم میں لیڈ رول رشی کپور نے کرنا تھا اور عمران خان کا کردار شاہ رخ کو دیا جانا تھا وہ اس وقت ’کنگ انکل‘ کی شوٹنگ کررہے تھے۔

یہ پڑھیں: شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار بن گئے

فلمساز نے کہا کہ اس وقت ’دیوانہ‘ اور ’بازی گر‘ بھی نہیں آئی تھی، رشی کپور کشمیر میں شوٹنگ کررہے تھے انہیں فلم آفر کی تو انہوں نے فون پر ہی ہاں کردی تھی۔

جے کے بہاری نے کہا کہ شاہ رخ خان کی کامیابی ان کے مغرور ہونے کی وجہ سے ہی ہے، لوگوں کو انہیں نہیں کاسٹ کرنا چاہیے لیکن وہ فلم میں لے رہے ہیں، رتن جین نے بھی مجھ سے یہی الفاظ ادا کیے تھے شاہ رخ ایسی باتیں کرتا ہے لیکن پھر انہوں نے ہی ان کے ساتھ ’بازی گر‘ فلم بنائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں