تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

فون نمبر کی وجہ سے نوجوان کو ملازمت نہ مل سکی، لیکن کیوں؟

اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ توہم پرست لوگ گنتی کے کچھ نمبروں کو اپنی خوش قسمتی یا بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہیں حالانکہ یہ محض اتفاق ہوسکتا ہے۔

عام طور پر ایک سے نو نمبر تک کے ہندسے خوش قسمتی یا بدقسمتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں انہیں ایسا کیوں مانا جاتا ہے یا ایسے لوگ جن کی شخصیات اس نمبر کے زیر اثر ہوں ان کو خوش قسمت یا بد قسمت کیوں گردانا جاتا ہے؟

کسی بھی کمپنی یا ادارے میں لوگوں کو ملازمت ان کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے جب کوئی امیدوار ملازمت کی درخواست لے کر آتا ہے تو میرٹ ہی اس کی کامیابی کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتی ہے۔

چین کی ایک ادارے میں منیجر کے عہدے پر براجمان ایک ایسا ہی شخص جو ان ہندسوں پر کامل یقین رکھتا تھا نے ایک ملازمت کے امیدوار کی درخواست صرف اس لیے مسترد کردی کہ اس کے فون نمبر میں ایک ہندسہ بدقسمتی کا بھی ہے۔

تعلیم کے شعبے سے وابستہ اس ادارے کے منیجر نے درخواست گزار کو صرف اس لیے مسترد کیا کیونکہ اس کے موبائل فون نمبرز کا پانچواں ہندسہ 5 تھا اور یہ منیجر5 کے ہندسے کو اپنے لیے بدقسمتی تصور کرتا تھا۔

اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد سے اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، منیجر کے اس اقدام کے بعد چین میں ایک مرتبہ پھر توہم پرستی کے حوالے سے نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین اس کمپنی پر شدید تنقید بھی کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی ان لوگوں کو ملازمت نہیں دیتی جن کے فون نمبرز کا پانچواں ہندسہ 5 ہو۔

Comments

- Advertisement -