تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

دبئی میں ملازمتوں کا اعلان، غیرملکی امیدوار بذریعہ ای میل اپلائی کرسکتے ہیں

دبئی: پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے اپنے نئے اسپتال اور میڈیکل سینٹر کے لیے ملازمتوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے میڈیکل سینٹر کے لیے مختلف اسامیوں پر ملازمتیں دینے کا اعلان کیا جو دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عام معالج، رجسٹرڈ نرسز، استقبالیہ افسر، لیب ٹیکنیشنز اور ریڈیو گرافر کے لیے خالی اسامیوں پر بھرتیاں اگست 2019 سے کی جائیں گی۔

معالج کی اسامی پر بھرتی کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ امیدوار دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کا لائسنس ہولڈر اور مقامی سطح پر کام کرنے کا دو سالہ تجربہ رکھتا ہو جبکہ نرس بھی ڈی ایچ اے سرٹیفائیڈ اور کم از کم کسی کلینک میں تین سال کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہو۔

استقبالیہ (ریسپشنسٹ) کی اسامی پر بھرتی کا خواہش مند گریجویشن کی ڈگری کا حامل جبکہ بات چیت اور کمپیوٹر آپریٹنگ میں مہارت رکھتا ہو، علاوہ ازیں اُسے انشورنس پروٹوکول کا تجربہ بھی ہو۔

لیب ٹیکنیشن: امیدوار کا دو سے تین سالہ تجربہ ہو جبکہ اُسے ہماٹولوجی، بائیوکیمسٹری میں بھی مہار ت ہو اور اس کا سرٹیفیکٹ بھی رکھتا ہو جبکہ ریڈیوگرافر کی اسامی پر بھرتی ہونے کے خواہش مند کا ’’فنر‘‘ پروٹوکول اور تمام شفٹوں میں کام کرنے کا تجربہ ہو۔

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کا کہنا تھا کہ ہر ملک کا شہری ملازمت کے لیے درخواست دے سکتا ہے، ہم پہلے مرحلے میں 20 افراد کو بھرتی کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی اور ہم ملازمین کو پرکشش تنخواہوں کے ساتھ دیگر مراعات بھی دیں گے جبکہ مستقبل میں مزید بھرتیاں بھی کی جائیں گی کیونکہ ہمیں بڑی تعداد میں ملازمین کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنے کوائف (سی وی بمعہ کور لیٹر) [email protected]پر 15 جون تک ارسال کردیں، ای میل میں ملازمت کا ٹائٹل ضرور درج کریں۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ملازمین کو اگست کے وسط تک جوائن کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -