The news is by your side.

Advertisement

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی عرب اور کویت میں ملازمتوں کے مواقع

کراچی: کروناوائرس کو شکست دینے والے پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کی خلیجی ممالک میں ڈیمانڈ بڑھ گئی، سعودی عرب اور کویت نے نوکریوں کے سنہری مواقع فراہم کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور کویت میں 400 پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز پیرامیڈیکس کو ملازمتیں دی جائیں گی، بیرون ممالک کے لیے ان چارسو ہیلتھ پروفیشنلز کا انتخاب کیا جائے گا جو ملک میں کرونا کے خلاف کمربستہ رہے اور ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ نوکریوں سے متعلق وزارت اوورسیز کو باضابطہ درخواست ارسال کردگئی۔

پاکستان میں کرونا پر کنٹرول دیکھتے ہوئے کویت اور سعودی عرب میں پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کی ڈیمانڈ سامنے آئی، طبی عملے کی کھیپ ستمبر میں کویت پہنچے گی۔ کویت کے لیے بھرتیوں کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرینر اور کیرئیر کونسلر رافیعہ مدثر کا کہنا تھا کہ کرونا سے لڑنے کے لیے پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کی خلیجی ممالک میں ڈیمانڈ خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور کویت کو کرونا سے مقابلے کے لیے پاکستان کی ضرورت ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں