منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے مواقع

اشتہار

حیرت انگیز

معروف ای کامرس کمپنی ایمازون نے رواں برس کے اختتام تک متحدہ عرب امارات میں پندرہ سو نوکریاں پیدا کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمازون کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں 1500 براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ایمازون کی جانب سے یہ اقدام کمپنی کو مزید توسیع دینے، تیز اور بہتر کرنے کےلیے اٹھایا جارہا ہے تاکہ صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

اس مقصد کےلیے ایمازون کی جانب سے امارات میں اپنے گودام میں 37 ملین کیوبک فٹ کا اضافہ کیا جارہا ہے جو 40 اولمپک سوئمنگ پول کے برابر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تاحال ایمازون کا نیٹ ورک پانچ مختلف گودام، آٹھ ڈیلیوری اسٹیشن اور ڈیلیوری سروس پارٹنرز پر مشتمل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں