ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

آسٹریلیا میں روزگار کے مواقع، پاکستانی اپلائی کیسے کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے آسٹریلیا میں روزگار کے مواقع کا اعلان کیا گیا ہے، ہنرمند پاکستانی مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرتے ہوئے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (پاکستان) نے ہنر مند پاکستانیوں کے لیے آسٹریلیا میں مستقل رہائش اور روزگار کے حصول کے حوالے سے اہم معلومات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ‘ایمپلائر نومینیشن اسکیم’ (ای این ایس ) ویزا، سب کلاس 186 کے تحت ایسے تمام پیشہ ور افراد آسٹریلیا میں مستقل طور پر رہائش اور ملازمت کرنے کے اہل ہوسکتے ہیں جنہیں کسی آسٹریلوی آجر (ایمپلائر ) کی جانب سے نامزد کیا گیا ہو۔

jobs in australia

ویزہ کے حصول کے لیے بنیادی شرائط

اس ویزہ کے لیے امیدواروں کا متعلقہ پیشہ نامزد شدہ فہرست میں شامل ہونا ضروری ہے، مزید برآں، مطلوبہ مہارت، کسی تسلیم شدہ آسٹریلوی آجر کی نامزدگی اور صحت و کردار کے اعلیٰ معیار پر پورا اترنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 کن شعبہ جات کو ترجیح دی جائے گی

آسٹریلوی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ان درخواستوں کو ترجیح دی جا رہی ہے جو افراد صحت اور تدریس کے شعبوں سے وابستہ ہوں اور جنہیں منظور شدہ اسپانسرز کی جانب سے پیش کیا گیا ہو۔

موجودہ امیگریشن پروگرام میں ای این ایس ویزا کو ہنرمند تارکینِ وطن کی مستقل سکونت کے لیے ایک اہم اور مرکزی راستہ قرار دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے ہر سال ہزاروں افراد اپنی محنت اور پیشہ ورانہ تجربے کی بنیاد پر آسٹریلیا میں مستقل رہائش حاصل کر رہے ہیں۔

ویب سائٹ پر کلک کریں

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس ویزہ سے متعلق مستند اور تازہ ترین تفصیلات صرف آسٹریلوی وزارتِ داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، جس کا لنک تصویر میں بھی فراہم کیا گیا ہے۔

شہری مزید معلومات کے لیے بیورو آف ایمیگریشن کی آفیشل ویب سائٹ www.beoe.gov.pk پر بھی وزٹ کرسکتے ہیں۔

پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کیلیے بیرون ملک روزگار کی خوشخبری

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں